پنجاب

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے ڈھابے سے چائے پی، عوام بھی گھل مل گئے

اسلام آباد:  نئی حکومت نے نئی روایت ڈال دی، سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر وزیرِاعلیٰ پنجاب نے ڈھابے سے چائے پی اور عوام بھی گھل مل گئے۔ نہ پروٹوکول نہ ہٹو بچو کی صدائیں، اسلام آباد کے سید پور ویلج میں سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے ڈھابے پر چائے پی، وزیرِاعلیٰ کوچائے کے ساتھ بسکٹ اور مٹھائی بھی پیش کی گئی، اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید بھی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ چائے کے ڈھابے پر وزیرِاعلیٰ عوام میں گھل مل گئے، شہریوں نے عثمان بزدار کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور تبدیلی کے نعرے بھی لگائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close