پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، ہفتے میں ایک روز کھلی کچہری لگائیں گے، فون لائن اور سوشل میڈیا پر بھی عوام سے رابطہ میں رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ ہاوس ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےعوامی مسائل خود سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہفتے میں 2 گھنٹے فون لائن پر بھی عوامی مسائل سنیں گے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی عوام سے رابطے میں رہیں گے۔ ذرائع وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیر اعلٰی ہفتے میں ایک دن عوامی مسائل کے حل کے لیئے کھلی کچہری لگائیں گے، وزیر اعلیٰ نے فیصلے سے تمام افسران کو فوری آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے معززین کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی اداروں اور محکموں میں اصلاحات کریں گے، صوبے کے طول و عرض میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ کاوشیں کی جائیں گی، نئے پاکستان کا جو خواب پوری قوم نے دیکھا، آج اس کی تعبیر سامنے آرہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close