پنجاب

صدارتی ووٹ مانگنے نواز شریف کے پاس جیل جانے کو بھی تیار تھے، کائرہ

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اپنے صدارتی امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے نواز شریف کے پاس جیل جانے کو بھی تیار تھے۔ لاہور میں خورشید شاہ اور اعتراز احسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی سفر میں معافیاں نہیں مانگی جاتیں اگر معافی مانگنے کی روایت چلی تو پیپلز پارٹی سے ہر جماعت کو معافی مانگنی پڑے گی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف کی خواہش تھی ہم نواز شریف سے مل لیں لیکن ملاقات نہ ہوسکی اور ہم اپنے امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے جیل میں نواز شریف کے پاس جانے کو بھی تیار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا تاہم اب اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ایشوز پر اکٹھے بھی ہوں گے، ہمیں صدارتی الیکشن لڑنا ہے اور لڑیں گے، کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہماری بات مان لیں اور وہ بات مان گئے تو ہم الیکشن جیت لیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے ساتھ لاہور آئے ہیں جہاں مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، اعتزاز احسن سے بہتر صدارتی امیدوار نہیں ہوسکتا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدر کا عہدہ اب بڑے اختیارات کا حامل نہیں اور مولانا فضل الرحمان نے خفت مٹانے والی بات کی تاہم اعتزاز احسن کے صدر بننے سے اس عہدے کے اختیارات اہمیت اختیار کرجائیں گے اور اگر وہ صدر ہوں گے تو اس عہدے کو چار چاند لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن ہر دور کے آمر کے خلاف لڑے ہیں، توقع تھی سب اعتزاز احسن کے نام پر متفق ہوجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close