پنجاب

عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ہوں گے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ثابت ہوں گے۔ گزشتہ دنوں پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بدزبانی کی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ صوبائی وزیر کی بدزبانی پر سینئر وزیر علیم خان نے معذرت کی تھی لیکن اب ایک بار پھر وزیر اطلاعات نے بیان داغا ہے۔

اپنے تازہ بیان میں فیاض الحسن چوہان نے صدر مملکت ممنون حسین پر تنقید کی اور اپنے صدارتی امیدوار عارف علوی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ثابت ہوں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کے نشتر چلادیئے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان ساری زندگی لوگوں کے پیسے سے عیاشی کرتے رہے ہیں، اگر وہ صدر بنے تو پاکستان کا دنیا میں کیا امیج ہوگا؟

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کبھی اپنے پلے سے پیسے خرچ نہیں کیے اور  صدر بننے چلے ہیں لہذا مولانا فضل الرحمان کے صدر بننے کی بات پر ہی مٹی ڈال دو۔ یاد رہے کہ موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ دہی بھلے کا کاروبار کرتے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close