پنجاب
نواز شریف نے اپنے سیکیورٹی انچارج کے گاﺅں جا کر چائے پی
میاں محمد نواز شیر یف چائے پینے کے بعد دوبارہ پنڈال میں آئے اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر واپس روانہ ہو گئے آرپی او فیصل آباد بلا صدیق کمیانہ‘ کمشنر فیصل آباد مومن آغا‘ ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعود سندھو ‘ ڈی سی او جھنگ غازی امان اللہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے۔ موٹروے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایم پی اے خالد غنی نے میاں محمد نواز شریف کو بذریعہ درخواست کہا کہ میرے حلقہ کے نواحی علاقہ جات میں زہریلے مچھروں کا راج ہے اس کا سدباب کیا جائے جس پر محمد نواز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ مچھروں کا مسئلہ حل کروایا جائے گا۔