پنجاب

ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق

ملتان میں یہ واقعہ بستی ملوک میں پیش آیا جہاں یونین کونسل نمبر 384 کے دفتر میں یوم پاکستان کے سلسلے میں کیک کاٹا جا رہا تھا کہ ندیم نامی شخص تقریب میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی.

فائرنگ سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکن سلیم رجب اعوان اور ان کے بیٹے زخمی ہو گئے اور فائرنگ کرنے والا شخص ندیم موقع سے فرار ہوگیا.

ریسکیو 1122 نے سلیم رجب اعوان کو نشتر اسپتال جبکہ بچوں کو ایک نجی اسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق سلیم رجب اعوان اور ان کا بیٹا عرفان دم توڑ گئے ہیں.

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص ندیم نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close