Featuredپنجاب

اب لوگ سحر و تفریح کریں گے گورنر ہاوسز میں

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ گورنر ہائوس عوام کے لیے کھولے جانے کے بعد اب پنجاب میں بھی گورنر ہائوس مری کی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
لاہور میں واقع پنجاب گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر چوہدری محمد سرورکا کہنا تھا کہ گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہےاور سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں۔

گورنر پنجاب کے مطابق عوام صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہائوس مری کا دورہ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت بن گئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔

اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ کا مخصوص حصہ بھی عوام کے لیے 7 ستمبر 2018ء کی صبح کھول دیا گیا تھاجس کے بعد وہاں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close