پنجاب

پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کی آج پہلی برسی ہے

وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر)شجاع خانزادہ اٹک کے علاقے شادی خان میں اپنے ڈیرے پر افراد موجود تھے جہاں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں وزیرداخلہ اور ایک ڈی ایس پی سمیت 19افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

صوبائی وزیرداخلہ بہنوئی کےانتقال پر تعزیت کیلئےآئےلوگوں سےملاقات کررہےتھے کہ خودکش دھماکہ ہوگیا، دھماکااتناطاقتورتھاکہ کنکریٹ سےبنی ڈیرےکی پچاس بائی پچاس فٹ کی چھت لمحہ بھرمیں زمین بوس ہوگئی۔

شجاع خانزادہ ساتھیوں اورسائلین سمیت ملبےتلےدب گئے، عینی شاہدین کےمطابق خودکش بمبارنےصوبائی وزیرداخلہ سےہاتھ ملانےکےبعد دھماکا کیا۔

حملےمیں شجاع خانزادہ،ڈی ایس پی شوکت شاہ حضروسمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔ ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے بظاہر دوخودکش حملہ آورتھے۔ دونوں حملہ آوروں نے پلر کے پاس کھڑے ہو کر خود کو دھماکےسےاڑایا، جس کے باعث چھت بیٹھ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close