پنجاب

یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ ہونیوالے بچے کا سراغ مل گیا

فیصل آباد کے یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والا ساتویں جماعت کا تیرہ سالہ طالب علم ابراہیم نجی ہسپتال سے مل گیا۔

یونیورسٹی ٹاؤن کے رہائشی سافٹ ویئر انجینئر محمد مشتاق کا تیرہ سالہ بیٹا ساتویں جماعت کا طالب علم ابراہیم عبدالعزیز پیر کی صبح سات بجے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔

لواحقین نے تھانہ ملت ٹاؤن میں ابراہیم کے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ منگل کی رات گلستان کالونی میں واقع نجی ہسپتال کے عملے نے ابراہیم کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اسے پولیس کے حوالے کیا تو حقائق سامنے آ گئے۔

ابراہیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ امتحانات کے ڈر سے گھر سے بھاگ کر ہسپتال میں چھپا رہا ۔ پولیس نے ابراہیم کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close