پنجاب

خواجہ آصف کی عام انتخابات میں کامیابی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنے وکیل کاظم علی ملک کے توسط سے انتخابی عذرداری دائر کی ہے جس میں مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ سے کامیاب ہونے والے خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرایا، عثمان ڈار نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عمل درآمد میں ناکام رہا اور 53 پولنگ اسٹیشنز کے پولنگ بیگز انتخابات کے اگلے روز جمع کرائے گئے۔
درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ 1406 ووٹوں کے فرق کی وجہ سے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جانا چاہیے۔ انتخابی عذرداری میں استدعا کی گئی کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close