Featuredپنجاب

پاک فوج ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے پرامن ماحول فراہم کرے گی

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور ملک وخطے میں امن کے قیام کے لئے اپنے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے اندرونی وبیرونی چیلنجوں کو اجاگر کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اورانتہاپسندی کی جنگ لڑرہی ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، ملک میں استحکام کے لئے فوج اورقوم نے بہت قربانیاں دیں اورپاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے اور پاک فوج ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے پرامن ماحول فراہم کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close