لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد وارڈنز نے شہریوں کے دھڑا دھڑ چلان کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ اس موقع پر صحافیوں نے جب پولیس وارڈنز سے اپنا تعارف کروا کر چھوٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تو ٹریفک پولیس نے ان کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کر دیں جس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے بنائی گئی صحافیوں کی ویڈز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر رکھاہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ صحافی اہلکاروں سے کہہ رہاہے کہ آپ نے چالان کرنا ہے تو کریں لیکن ویڈیو بنانے کا مقصد کیا ہے ؟ ۔ تاہم آپ ٹریفک اہلکار کے ہاتھ میں چالان بک دیکھ سکتے ہیں اور اس کتاب پر صحافی کا کارڈ پڑا ہواہے جو کہ ڈان نیوز کا صحافی ہے ، پولیس اہلکار نے صحافی سے کہا کہ آپ جنرلسٹ ہیں اور آپ کی موٹر سائیکل پرنمبر پلیٹ بھی نہیں ہے جس پر صحافی نے کہاکہ آپ نے موٹر سائیکل بند کرنی ہے تو کر لیں وہ میں چھڑوا لوں گا۔