پنجاب

نوکری لگوانے کے بہانے نوجوان کی اغوا کے بعدلڑکی سے 5روز تک جنسی زیادتی،برہنہ تصویریں بھی بناتا رہا

نوکری لگوانے کے بہانے نوجوان نے لڑکی کو اغوا کے بعد 5دن تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فردوس بارک جنرل ہسپتال لاہور کی رہائشی کائنات نے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کی ہے کہ وہ جنرل ہسپتال کے قریب ایک میڈیکل سٹور پر کام کر تی ہے 5روز قبل وہ ڈیوٹی سے واپس آرہی تھی کہ راستے میں ملزم عامر جو کہ پہلے اس کے ساتھ میڈیسن کمپنی میں کام کر تا تھا ملا اور اسے اچھی نوکر ی لگوانے کے بہانے اپنے ساتھ نشتر کالونی اپنے دوست حیدر علی کے گھر لے گیا جہاں وہ مجھے 5روز تک زبردستی جنسی زیادتی کانشانہ بنا تا رہا اور اس دوران میری برہنہ تصویریں بھی بنائیں اور دھمکی دی کے اگر کسی کو بتایاتو فیس بک پر اپ لوڈ کر دوں گا، جہاں سے میں بمشکل جان بچا کو گھر آنے میں کامیاب ہو ئی ،پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close