پنجاب

دوست کی بیوی سے حلالہ کرکے بوڑھا دولہا طلاق دینے سے مکر گیا،

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) 65 سالہ شخص نے دوست کی سابق بیوی سے حلالہ کرکے طلاق سے انکار کردیا۔ سابق شوہر اور خاتون کے لواحقین نے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق سمیعہ بی بی نے صدیق نامی شخص سے شادی کی تھی جن کے ہاں تین بچے بھی تھے، گھریلو ناچاقی پر طلاق ہوگئی، پانچ ماہ بعد سابق خاوند اور بیوی کے درمیان صلح ہوگئی جس میں طے پایا کہ پہلے حلالہ کر وپھر نکاح ہوگا، سابق شوہر نے اپنے قریبی دوست اسلم کو اپنی بیوی کے ساتھ حلالہ کرنے کو کہا، حلالہ کرنے کے بعد اسلم سمیعہ بی بی کو اپنے تینوں بچوں سمیت علاقہ مجسٹریٹ تونسہ کے پاس لے آیا اور بیان ریکارڈ کرارہے تھے کہ خاتون کے سابق شوہر نے ساتھیوں سمیت نئے دولہے کی درگت بنا ڈالی اور داڑھی بھی نوچ ڈالی۔ تھانہ سٹی پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

خاتون کے والد حافظ سعید احمد نے کہا کہ ہم اس نکاح کو تسلیم نہیں کرتے اس نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا جبکہ خاتون سمیعہ کا کہنا ہے کہ اسلم سے حلالہ کی خاطر نکاح ہے لوگوں نے حملہ کرنے والوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close