پنجاب
محلے دار لڑکی سے دونوں سگے بھائیوں کی دوستی لیکن پھر انجام کیا ہوا ؟
لاہور (ویب ڈیسک) لڑکی سے دوستی کے تنازع پربڑے نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ساندہ کے علاقے زیدی گلی کے رہائشی اقبال کے دونوں بیٹوں16سالہ منیب اور 22سالہ معیز کی اپنے محلہ کی ایک لڑکی کے ساتھ دوستی چل رہی تھی اور اس بات کو لیکر دونوں میں اکثر تلخ کلامی ہوتی رہتی تھی گزشتہ روز بھی دونوں بھائیوں کے درمیان اسی وجہ سے جھگڑا ہو ا جس پر بڑے بھائی معیز نے طیش میں آکر پستول نکال کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16سالہ منیب موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ معیز موقع سے فرار ہو گیا ،مقتول کے والد کی درخواست پر اس کے بڑے بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔اکبری گیٹ کے قریب فائرنگ کر کے 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا۔مقتول عمران کاقریبی عزیزکے ساتھ جائیدادکاتنازع چل رہاتھا،ملزم فرار ہوگئے۔