پیر کے حکم پر بدچلنی کے شبہ میں بیوی، بیٹی اور بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا
کبیروالا (ویب ڈیسک) پیر کے حکم پر بدچلنی کے شبہ میں سفاک شخص نے بیوی، 9 سالہ بیٹے اور 17 سالہ بیٹی کو قتل کردیا، 11 سالہ بیٹابھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
گزشتہ شب نواحی موضع ماہنی سیال کے رہائشی شوکت علی راجپوت نے سوئی ہوئی بیوی 55 سالہ پروین بی بی پر کسی کے وار کرکے اس کی گردن تن سے جدا کردی، ساتھ والی چارپائی پر سوئے 9 سالہ بیٹے عبدالرحمن کو قتل کردیا جبکہ 17 سالہ بیٹی مریم پر بھی کسی کے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، واویلا پر آنکھ کھلنے پر ملزم کا 11 سالہ بیٹا یعقوب بھاگ نکلا، قاتل پورے کنبے کو قتل کرنا چاہتا تھا، شدید زخمی مریم بی بی بھی نشتر ہسپتال میں 14 گھنٹے بعد چل بسی، صدر پولیس نے ملزم شوکت علی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس کے ملتان کے رہائشی روحانی مرشد جابر شاہ نے اسے بتایا تھا کہ اس کی بیوی اور بیٹی دونوں بدکردار ہیں جس بناءپر مرشد کے حکم پر اس نے سب کو قتل کرنا چاہا تاہم خاندان کی واحد نشانی 11 سالہ بیٹا بچ گیا۔