پنجاب

پی ٹی آئئ کے رہنما غلام مصطفی کھر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفی کھرکوساتھیوں سمیت قصور کے سرحدی علاقے میںپرندوںکا غیرقانونی شکارکرنے پر گرفتارکر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما غلام مصطفی کھر ساتھیوں کیساتھ قصور کے سرحدی علاقے میں پرندوںکاغیرقانونی شکار کر رہے تھے، محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے مصطفی کھر کو 25 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیااور 2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا،پی ٹی آئی رہنما اور ساتھیوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے پرچھوڑدیا گیا۔

واضح رہے غلام مصطفی کھر پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اورپی ٹی آئی کے ٹکٹ پراین اے 181 مظفرگڑھ سے انتخابات میں حصہ لیاتاہم انہیں اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب آزاد امیدوار محمد شبیر قریشی نے 64012 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی اور پی ٹی آئی رہنما کو 48858 ووٹ پڑے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close