پنجاب

تھائی دوشیزہ اور اوکاڑہ کے نوجوان کی فیس بک کی دوستی شادی میں بدل گئی

اوکاڑہ: تھائی لینڈ کی دوشیزہ سوانگ میونسن محبت کی تلاش میں اوکاڑہ پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے مقامی نوجوان سے شادی کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ اوکاڑہ کے اعظم نامی شخص کی دوستی بھی تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی سوانگ میونسن کے ساتھ ازدواجی زندگی میں تبدیل ہوگئی ہے۔
اعظم کی دوستی تھائی لینڈ کی سوانگ میونسن سے فیس بک پر ہوئی جو بڑھتے بڑھتے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔ تھا ئی لینڈ کی سوانگ میونسن اوکاڑہ کے رہائشی اعظم کی محبت میں اوکاڑہ پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ اعظم رکھ لیا ہے۔ اور دونوں نے اپنی دوستی کو شادی میں تبدیل کرلیا ہے۔
دوسری جانب اعظم نے اپنی نوبہاتی دلہن کو پاکستانی شہریت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اعظم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کی بیوی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اب وہ میری شریک حیات ہیں، فاطمہ کے تھائی لینڈ واپس جانے پر اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close