پنجاب

چنیوٹ سے گرفتار 10 نوبیل انعام حاصل کرنے کا دعویدار جعلی ڈاکٹر جیل منتقل

چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 10 نوبیل انعام حاصل کرنے اور دنیا کے سب سے بڑے سائنسدان ہونے کے دعویدار جعلی ڈاکٹر کو مقامی عدالت کے حکم پر ڈسٹرکٹ جیل جھنگ منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کے کلینک کو سیل کردیا گیا۔

ملزم عمران احمد نے ‘سر پروفیسر ڈاکٹر آر یو عمران احمد سائنسدان’ کے نام سے چنیوٹ کے محلہ ساہیوالہ میں کلینک کھول رکھا تھا، جہاں وہ ہر قسم کے مرض کا علاج  مبینہ طور پر صرف 10 منٹ میں کیا کرتا تھا۔

ملزم خود کو سوشل میڈیا پر دنیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر سائنسدان اور اکیسویں صدی کا دنیا کا سب سے بڑا مسیحا (نجات دہندہ) لکھتا تھا، جس کا دعویٰ تھا کہ اُس نے 10 نوبیل امن انعام اور 40 شاہ فیصل انعام حاصل کر رکھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود جعلی ڈاکٹر  عمران احمد کے کلینک کا ایک اشتہار—۔

ساتھ ہی وہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے خود کو 100 سائنسی کارناموں کا موجد، 361 قوانین برائے جدید میڈیکل سائنس (میڈیکل عدلیہ) کا موجد، میڈیکل سائنس لاء میکر، 1000 سائنٹیفک تھیوریر اور 700 سائنٹیفک میڈیکل اقوال کا موجد اور 10 تخلیقی و انقلابی تصانیف کا مصنف بتاتا تھا۔

ملزم اپنی علمیت کی ڈھاک بٹھانے کے لیے مختلف ڈگریاں ظاہر کرتا تھا اور ساڑھے 5 ہزار روپے ایڈوانس فیس لے کر 10 روز میں پیچیدہ اور لاعلاج بیماریوں کا علاج کرنے کا دعویٰ کرتا تھا۔ پولیس نے جعلی ڈاکٹر کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close