Featuredپنجاب

پاکستانی خاتون کے ہاتھوں کاڑھا گیا قرآنی نسخہ مدینہ کی لائبریری پہنچ گیا

گجرات سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ پاکستانی خاتون نسیم اخترکی کڑھائی کا قرآنی نسخہ مدینہ کی لائبریری پہنچ گیا۔ نسیم اخترنے سوئی دھاگے کی مدد سے 32 سال کی طویل محنت کے بعد رواں سال مارچ میں یہ نسخہ مکمل کیا تھا۔

خوبصورتی کا شاہ کاریہ قرآن پاک 10 جلد پرمشتمل ہے، جس کی ہرجلد میں تین تین پارے ہیں اورہرجلد کی لمبائی 22 انچ اور چوڑائی 15 انچ پرمشتمل ہے جبکہ مجموعی وزن 55 کلوہے
سخے کی تکمیل کیلئے 300 گزکا سفید رنگ کا کپڑا، کالے اورگلابی رنگ کے اینکرکے 80 ڈبہ دھاگہ، 22 ڈبے پوائنٹراور25 گزپیپر پٹی کا استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خاتون نے قرآن پاک کی ڈبل کڑھائی کیلیے کسی کی مدد حاصل نہیں کی اور باوضو رہتے ہوئے اسے مکمل کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close