پنجاب

عوامی تحریک سڑکوں پر، پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا کے شہروں میں قصاص ریلیاں

لاہور:  پاکستان عوامی تحریک ایک بار پھر سڑکوں پر ۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا کے کئی شہروں میں میدان سجا لیا۔ لاہور میں عوامی تحریک کی قصاص ریلی ناصر باغ سے چیئرنگ کراس پہنچے گی۔ مال روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے اسٹیج تیار کر لیا گیا۔ طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں کا خون گرمائیں گے۔ سرگودھا اور بھکر میں بھی عوامی تحریک کے کارکنوں نے احتجاج کیا ۔ جھنگ میں گڑھ موڑ پر دھرنا دیا گیا ۔ مظاہرین نے لیہ روڑ بلاک کر دیا۔ بہاولپور میں فرید گیٹ سے چوک فوراہ تک مارچ کیا گیا۔ لاڑکانہ میں بھی عوامی تحریک کی کارکنوں نے قصاص ریلی نکالی۔ پاکستان عوامی تحریک نے پشاور میں ہشت نگری سے قیوم سٹیڈیم تک قصاص ریلی نکالی۔ کارکنوں نے قیوم سٹیڈیم سے پریس کلب تک پیدل مارچ بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close