پنجاب

شہباز شریف کو بیت الخلا جانے کیلیے بھی دروازہ پیٹنا پڑتا ہے، اہلیہ تہمینہ درانی

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو نیب نے انتہائی بری حالت میں رکھا ہوا ہے یہاں تک کہ انہیں بیت الخلا جانے کیلیے بھی اپنے دروازے کا تالا زور زور سے پیٹنا پڑتاہے۔

اپنے ٹویٹ میں تہمینہ درانی نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تو کہنے لگے کہ انہیں یہی پریشانی ہے کہ یہاں ان کابہت زیادہ وقت برباد ہورہا ہے کیونکہ ان سے صرف30 منٹ تفتیش کی جاتی ہے۔

تہمینہ درانی نے شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنے شوہر شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اس ملاقات کا احوال اور شہباز شریف کی حالت زار کے حوالے سے ٹوئٹر پر سلسلہ وارٹویٹس کی شکل میں کھل کر اظہار کیا۔
تہمینہ درانی نے لکھا بالآخر میرے شوہر کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے8 روز بعد مجھے ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، ان سے ملاقات کے بعد میں گھر آگئی ہوں لیکن بہت خوفزدہ ہوں۔ شہباز شریف کو 10×10 کے ایک سیل میں رکھا گیا ہے جس میں ایک ایگزاسٹ فین لگاہوا ہے لیکن کوئی روشندان نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close