پنجاب

شہباز شریف کی گرفتاری کی صورت میں حکومت کا بغض سامنے آگیا، حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کی صورت میں حکومت کا بغض سامنے آگیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کھلاڑیوں کی نہیں کھلنڈروں کی جماعت ہے جو ملک سے کھلواڑ کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بن گیا ہے جس کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’شہباز شریف کی گرفتاری کی صورت میں آپ کا بغض سامنے آگیا اور نیب کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ نیازی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’نیازی صاحب کام کی طرف دھیان دیں کیوں کہ عوام گیدڑ بھبھکیاں نہیں سُنتے بلکہ کام دیکھتے ہیں، عمران خان نے جو سیٹیں چھوڑیں وہ ڈیڑھ ماہ بعد ہار گئے ہیں‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close