پنجاب

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قطر کے نائب وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان اور قطری وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری وفد نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلیےاپنا مثبت کردارادا کرتا رہےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close