پنجاب

اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے: مولانا فضل الرحمان

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت ناجائز ہے اور اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت اسرائیلی طیارے کی آمد پر وضاحت نہیں دے رہی، اسرائیلی طیارے کی آمد پر مکمل خاموشی ہے،حکومت پوزیشن واضح کرے۔

انہوں نےکہا کہ یہ ساری صورت حال بڑی گھمبیر ہے، اسرائیلی طیارہ پاکستان آیاہے، سوشل میڈیا میں اس پر بہت ہنگامہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات ہو چکی ہے، کوشش ہےکہ نوازشریف سے بھی جلد ملاقات ہوجائے، نوازشریف اور آصف زرداری گرم سرد زمان ےدیکھ چکے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ناجائز ہے، زیرزمین حرکتیں سامنےآرہی ہیں، اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے، نیب مشرف کے دور کا بنایا قانون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے متفق ہونے والےحکومت میں ہیں اور اختلاف کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close