پنجاب

نیب نے شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات آغاز کردیا

لاہور: نیب نے شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات آغاز کردیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شہبازشریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کیا اور وہ 20 روز سے نیب کی تحویل میں ہیں جس دوران احتساب عدالت ان کے جسمانی ریمانڈ میں دو مرتبہ توسیع کرچکی ہے۔

ترجمان نیب نے بتایا کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کے بعد شہبازشریف سے دیگر کیسز پر بھی سوالات شروع کردیئے ہیں اور ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات آشیانہ اقبال کیس کے تناظر میں شروع کی ہیں جب کہ انہوں نے بہت سے معاملات پر لاعلمی کا اظہار بھی کیا ہے۔ نیب  ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے شہبازشریف کےمزید ریمانڈ کے لیے دیگر کیسز کے نکات کو بھی استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close