پنجاب
الطاف حسین سے وفاداری کا دم بھرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے، خواجہ آصف
لاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ الطاف حسین کو پاکستانی نہیں سمجھتا جب کہ ان سے وفاداری کا دم بھرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ الطاف حسین کو پاکستانی نہیں سمجھتا جب کہ ان سے وفاداری کا دم بھرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے رابطہ کرنے والے فاش غلطی کریں گے وہ لوگ فاروق ستار سے معاملات پر نظر ثانی کریں، فاروق ستار کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں وہ بھی الطاف حسین سے تعلقات پر نظر ثانی کریں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ الطاف حسین کو پاکستانی نہیں سمجھتا اگر کوئی بھی ہمارا سیاسی رہنما الطاف حسین سے رابطہ کرے گا یہ فاش غلطی ہوگی۔