پنجاب
متحدہ قائد سے کوئی رعایت نہ برتی جائے:جہانگیر ترین
سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ متحدہ قائد سے کوئی رعایت نہ برتی جائے،آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم حقیقی جماعت بن کر ابھرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کا فیصلہ خوش آئند ہے ،متحدہ قائد سے کوئی رعایت نہ برتی جائے،آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم حقیقی جماعت بن کر ابھرے گی،انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔