پنجاب
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے یو اے ای کی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاع اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی کوششوں کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان میجر جنرل صالح محمد صالح کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔