پنجاب

لاہورمیں حاملہ خاتون کے قتل کے شواہد شوہرکیخلاف جانے لگے، ملزم عثمان زیرحراست

لاہور: ڈیوس روڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون کے قتل کے شواہد شوہر کی جانب جانے لگے جس کے بعد پولیس نے عثمان کو حراست میں لے لیا۔

  لاہورمیں مبینہ ڈکیتی کے دوران شوہر کی جانب سے مزاحمت پر قتل ہونے والی حاملہ خاتون آمنہ کے مقدمے نے نیا رخ اختیار کرلیا جب کہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مقتولہ خاتون کے شوہرعثمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوس روڈ کے قریب حاملہ خاتون کو گاڑی کے اندرقتل کیا گیا اورشوہرنے ڈکیتی کی کال چلوا دی جب کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گولی کارکے اندرسے ہی چلی تھی تاہم ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 دسمبرکو لاہور کے ڈیوس روڈ پر دو موٹرسائیکل سواروں نے مبینہ طور پر ڈکیتی کی کوشش کی تاہم عثمان کی جانب سے مزاحمت کرنے پر وہ آمنہ کے سر میں گولی مار کر فرارہوگئے تھے جب کہ آمنہ کو فوری طور پر سروسز اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی تاہم ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد بچے کی جان بچا لی اور 14 گھنٹے زندہ رہنے کے بعد وہ بھی چل بسا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close