پنجاب
لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ریجرز طلب
لاہور: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کے باعث محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ کسی بھی جگہ پر 5 یا 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ محکمہ داخلہ نے حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کو بھی طلب کرلیا ہے۔ رینجرز کو لاہور کے حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے سیف سٹی اتھارٹی میں اعلیٰ پولیس افسران کو طلب کر لیا ہے۔ پولیس افسران سیف سٹی کے کیمروں سے شہر کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ آئی جی نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کو بھی طلب کیا ہے جن کیساتھ پنجاب بھر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔