پنجاب

مولانا سمیع الحق کے قتل کے پیچھے چپھے حقائق سامنے لائے جائیں، اعجاز ہاشمی

لاہور: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور سوگوار خاندان، ان کے رفقا کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اتحاد بین المسلمین کے پلیٹ فارم پر ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے بانیوں میں سے تھے، جنہوں نے علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم، قاضی حسین احمد، مولانا فضل الرحمان، پروفیسر ساجد میر اور علامہ ساجد علی نقوی کیساتھ مل کر تمام اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و وحدت کی داغ بیل ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے اتحاد امت کی کاوشوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، سکیورٹی ادارے قتل کے پیچھے چھپے حقائق سامنے لائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close