پنجاب

نیب نے حمزہ اورسلمان شہبازکوایک بارپھرطلب کرلیا

شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہورنے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ان کے بیٹوں حمزہ اورسلمان شہبازکوایک بارپھر9 نومبرکو طلب کرلیا ہے۔ اس سے پہلے سلمان شہبازکو نیب حکام طلب کرچکے ہیں تاہم اس مرتبہ حمزہ شہبازکوبھی بیان دینے کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔

دونوں کونیب نے 2 نومبرکوبھی طلب کیا تھا تاہم حمزہ شہبازشہرمیں سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے جب کہ سلمان شہباز بیرون ملک دورے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتارشہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close