مولانا سمیع الحق کو چار روز قبل راولپنڈی کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر کے اندر قتل کیا گیا تھا، پولیس ہائی پروفائل قتل کیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے، نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ بھی جاری ہے تاہم اب تک پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی اور مولانا سمیع الحق کے ملازمین سے پوچھ گچھ میں بھی خاص کامیابی نہیں ملی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو انتہائی منظم طریقے سے قتل کیا گیا، تفتیشی افسران نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے ہوسکتا ہے، نادرا کو بھیجے جانے والے فنگر پرنٹس کے نتائج آج موصول ہونے کی توقع ہے، اس کے علاوہ پولیس مولانا سمیع الحق کے بیٹوں سے قاتلوں کی شناحت میں معاونت کے لیے رابطہ کرے گی۔