پنجاب

ابوظہبی سے لاہور آنیوالی پرواز کو اسلام آباد لے جانے کے اعلان پر مسافروں کا ہنگامہ

لاہور: ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافروں نے خرابی موسم کی وجہ سے اسلام آباد لینڈنگ کے اعلان پر  ہنگامہ آرائی شروع کردی جس کے بعد پرواز 15 منٹ تک ایئرپورٹ کے گردونواح میں چکر لگاتی رہی تاہم مجبوراً پی کے 264 کو پائلٹ نے نہ چاہتے ہوئے بھی لاہور میں اتار دیا۔

مسافروں نے بتایا کہ ابوظہبی سے آنے والی پرواز جب سکھر کی فضائی حدود میں پہنچی، تو لاہور ائر پورٹ انتظامیہ نے پائلٹ کو خراب موسم سے آگاہ کیا، جس پر پائلٹ نے دوران پرواز اسلام آباد ممکنہ روانگی کا اعلان کیا، جس پر مسافر سیخ پا ہوگئے  اور اچھل کود شروع کردی اور اسلام آباد جانے سے انکار کر دیا، مسافروں کے انکار اور شور شرابے پر پائلٹ نے پرواز کی لاہور لینڈنگ کی یقین دہانی کرا دی۔ پرواز پی کے 264 لینڈنگ سے پہلے 15 منٹ فضا میں چکر لگاتی رہی ، موسم کلیئر ہونے پر پائلٹ نے طیارے کو لاہور ائر پورٹ پر لینڈ کرا دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close