پنجاب

جماعت اسلامی کا آج 76 واں یوم تاسیس منایا گیا

لاہور:جماعت اسلامی نے 75 سال مکمل کر کے آج اپنا 76واں  یوم تاسیس منا یا ہے، پاکستان کی سب سے پرانی دینی و سیاسی جماعت نے اپنے قیام سے اب تک عروج و زوا ل کے کئی ادوار دیکھے، بانی مولانا مودودی سے اب  تک جماعت کے پانچ امیر رہے۔

تفصیلات کےمطابق قیام پاکستان سے چھے سال قبل انیس سو اکتالیس کو آج ہی کے دن جماعت اسلامی کا قیام عمل میں آیا۔ جون انیس سو ستاون میں جماعت اسلامی کا دستور نافذ العمل ہوا۔ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی جماعت کے پہلے امیر بنے اور انیس سو بہتر تک اس عہدے پر فائز رہے۔ دستور کے مطابق جماعت اسلامی کا ہر امیر پانچ سال کے لیے منتخب ہوتا ہے۔ انیس سو بہتر کے بعد میاں طفیل محمد جماعت اسلامی کے امیر بنے اور ان کی امارت انیس سو ستاسی تک قائم رہی۔ قاضی حسین احمد جماعت اسلامی کے تیسرے امیر منتخب ہوئے پانچ بار مسلسل منتخب ہو کر دو ہزار آٹھ میں خرابی صحت کے باعث  عہدے سے الگ ہوئے۔۔ قاضی حسین احمد کے دورامارت میں جماعت اسلامی کوبھرپور عوامی پذیرائی ملی وقت کی حکومتوں کے خلاف مسلسل تحریکوں میں رہنے کی وجہ سے ہی ظالمو قاضی آرہاہے کانعرہ انتہائی مقبول ہوا۔  ان کے بعد سید منور حسن جماعت اسلامی کے چوتھے امیر منتخب  ہوئےمنور حسن کادورامارت جماعت اسلامی کی تاریخ کا مشکل دور تصورکیاجاتاہے جس میں جماعت کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ۔ سینیٹر سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر ہیں اور ان کی مدت دوہزار اٹھارہ تک ہے سراج الحق بھی جماعت اسلامی کوعوامی رنگ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

جماعت اسلامی  کا شمار پاکستان کی سب سے منظم جماعتوں میں ہوتا ہے، جو ایک مکمل نظام کے ساتھ چلتی ہے،، ہر پانچ سال بعد مقررہ مدت میں نئے امیر کے انتخاب  کے جمہوری انداز نے جماعت اسلامی کو  پاکستان کی سیاست میں دیگر جماعتوں سے ممتاز حیثیت دے رکھی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close