پنجاب

وزیراعظم کی احتجاج کے دوران شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خا ن نے احتجاج اور دھرنوں کے دوران شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کیلئے پنجاب اور کے پی کے حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج و دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تاہم حکومت نے مذاکرات کے ذریعے مظاہرے ختم کروانے کیلئے مذہبی جماعتوں کو راضی کر لیا تھا ۔ملک میں جس یہ حالات پیدا ہوئے تو عمران خان اس وقت چین کے دورہ پر تھے جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا لیکن اب وہ واپس آ چکے ہیں اور انہو ں نے عوام کے مالی نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے ازالہ کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے حکومت کو دھرنوں اور احتجاج کے دوران شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے اور رپورٹ تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور کہاہے کہ یہ جلد از جلد کیا جائے تا کہ متاثرین کی داد رسی کی جاسکے ۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد صوبوں سے رپورٹ ملنے کے بعد شہریوں کو پیکج فراہم کیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close