پنجاب

خواجہ سعد رفیق نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف درخواست دائر کردی

مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ شہزاد سلیم (ن) لیگ کے خلاف پارٹی بن چکے ہیں۔ان کے میڈیا پر حالیہ انٹرویو یہ ثابت کرتے ہیںکہ جب وہ ایک غیر جانبدار شخص نہیں رہے تو تفتیش کیسے شفاف ہوگی۔(ن) لیگ کے رہنما کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور مسلم لیگ (ن) کے خلاف میڈیا ٹرائل کررہے ہیں اور ٹی وی پروگرام میں انکوائری کی اندرونی کہانیاں بیان کررہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے استدعا کی ہے کہ عدالت ڈی جی نیب کو ٹی وی پروگرام میں جانے سے روکنے کا حکم دے اور شہزاد سلیم کے پاس (ن) لیگ کے جتنے رہنماو¿ں کی انکوائریاں ہیں انہیں ختم کرکے کہیں اور منتقل کیا جائے۔واضح رہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی جس کے بعد اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ڈی جی نیب کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کی کوشش کی جس کی حکومت نے اجازت نہیں دی۔علاوہ ازیں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بھی ڈی جی نیب کے میڈیا انٹرویو کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے اس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور نیب افسران کے میڈیا پر انٹرویوز پرپابندی عائد کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close