سیالکوٹ: سوشل میڈیا افئیر، امریکا کی 41 سالہ خاتون 21 سالہ جوان سے شادی کرنے پاکستان آپہنچی
سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستیاں زیادہ دیر نہیں چلتیں مگر گزشتہ چند سالوں کے دوران ایسے واقعات بھی دیکھنے کو ملے جب کسی اور ملک کی لڑکی سوشل میڈیا پر دوستی اور پھر پیار ہونے کے بعد اپنا ملک چھوڑ چھاڑ کر محبوب سے ملنے دوسرے ملک جا پہنچی۔
ایسا ہی ایک خوشگوار واقعہ سیالکوٹ کے لڑکے کیساتھ بھی پیش آیا ہے جس کا تعلق شعیب ملک کے گاﺅں سے ہی ہے ۔ 21 سالہ کاشف کا کہنا ہے کہ اس کی ماریا کے ساتھ دوستی انسٹاگرام پر ہوئی اور پھر 10 مہینے کی بات چیت کے بعد وہ پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
کاشف نے بتایا کہ میں نے آئی کام کر رکھا ہے اور ابھی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔ ہماری پہلی مرتبہ انسٹاگرام پر بات ہوئی اور 10 مہینے کی بات چیت کے بعد یہ پاکستان آئی ہیں۔ میں نے انہیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ویڈیوز وغیرہ بھیجیں اور اسلام کے بارے میں بتایا تو انہوں نے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا اور اب ہم نکاح کرنے جا رہے ہیں۔ دونوں کی عمر میں 20 سال کا فرق ہے اور جب اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو کاشف نے کہا کہ پیار میں عمر نہیں دیکھتے۔ میں ماریا کو جب ائیرپورٹ پر لینے گیا تو بہت خوش اور پرجوش تھا۔