پنجاب
تنخواہ دار طبقے کی بھی شامت آگئی، ایف بی آر کی طرف سے جرمانے کے نوٹس ارسال
فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی بجائے پرانے ٹیکس گزاروں کے گرد شکنجہ کس لیا ہے اور ایف بی آر نے تنخواہ دارٹیکس گزاروں کو گزشتہ سال کی ریٹرن نہ جمع کرانے پرجرمانہ کرنا شروع کیا
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ سال ٹیکس ریٹرن نہ دینے والوں کوہزاروں روپے جرمانے کے نوٹسز بھجوادئیے جبکہ ایک سال ریٹرن نہ دینے والوں کے نام ٹیکس آڈٹ میں ڈال دئیے گئے ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایک سال ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے تنخواہ دار ٹیکس گزاروں بیس ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا تاہم بیس ہزارروپے جرمانہ دے کر سیکشن دوسوچودہ ای مل سکتا ہے،سیکشن دو سو چودہ ای لے کرٹیکس آڈٹ سے نام نکل جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کاروباری ٹیکس گزاروں کوگزشتہ سال کی ٹیکس ریٹرن کا پچیس فی صد جمع کرانے پررعائت مل سکتی ہے۔