پنجاب
نیب نے نوازشریف اور شہبازشریف کو ملاقات کی اجازت دیدی
قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپنے بھائی اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر شہبازشریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔
مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق آج شام نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔ملاقات نیب کے لاہور آفس میں ہوگی۔
یاد رہے کہ شہباز شریف کو پانچ اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا ، نیب آفس میں نوازشریف سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہوگی۔ قبل ازیں دونوں بھائیوں کی ملاقات قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں ہوئی تھی۔