آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستانی قوم اور فوج نے بڑی بہادری اور کامیابی سے چیلنجز کا سامنا کیا ،پاکستان نے ان خطرات کوموثر انداز میں شکست دی ۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، شرکا کو پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دو دہائیوں سے مختلف قسم کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستان نے موثر انداز میں خطرات کو شکست دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے بڑی بہادری اورکامیابی سے چیلنجز کا سامنا کیا اورخطرات کوشکست دی ۔