پنجاب

شہبازشریف کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور، ہفتے میں ایک مرتبہ اہل خانہ سے ملاقات رکھ دیتے ہیں: عدالت

احتساب عدالت نے شہبازشریف کا نیب کو 7 روز ہ راہدری ریمانڈ دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے شہبازشریف کو آج احتساب عدال میں پیش کیا ، نیب نے عدالت سے شہبازشریف کے سات روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سات روز راہداری ریمانڈ دے دیا ہے ۔قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر رکھے ہیں ، تاہم سماعت کے دوران شہبازشریف کے وکیل کا کہناتھا کہ نیب کو 24 نومبر تک راہداری ریمانڈ دیا جائے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے دن کاسیشن ہے؟جس پر شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اخبار ہے نہ ٹی وی،مجھے علم نہیں، میراطبی معائنہ نہیں کرایاجارہا،میری فیملی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ کوئی بندہ ملنے کیلئے نیب آفس آیا تھا ؟ شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری فیملی کونیب حکام نے ملاقات کیلئے بتاناہوتاہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں ایک بار ملاقات رکھ دیتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close