پنجاب

سیالکوٹ : رہنما جماعت اسلامی ظفر بیگ ایڈووکیٹ کزن سمیت قتل‘ بھائی زخمی

سیالکوٹ : سیالکوٹ میں تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلواڑہ مغلاں میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جماعت اسلامی کے رہنما مرزا ظفر بیگ ایڈووکیٹ اور ان کے چچا زاد بھائی عمران بیگ کو قتل کر دیا جبکہ گولی لگنے سے ان کا چھوٹا بھائی نعمان بیگ شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرزا ظفر بیگ ایڈووکیٹ اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ظفر بیگ اور ان کا چچا زاد بھائی عمران بیگ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا بھائی نعمان بیگ شدید زخمی ہو گیا جسے علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ سیاسی دشمنی ہے اور درخواست ملتے ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

واقعہ کے خلاف وکلاءاور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ وکلاءنے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close