پنجاب

این اے 63 اور پی پی 232 کا دنگل ن لیگ کے نام رہا

بورے والا ،جہلم: بورے والا ضمنی الیکشن کا دنگل ن لیگ کے نام  رہا ، غیر حتمی غیر سرکاری  نتائج کے مطابق پی پی 232بورے والا کی نشست ن لیگ کے یوسف کسیلیہ نے جیت لی  ، یوسف کسیلیہ 51ہزار 839ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، جبکہ تحریک انصاف کی عائشہ نذیرجٹ  50ہزار 983ووٹ لے سکیں۔

دوسری طرف جہلم کے حلقہ این اے تریسٹھ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو واضح برتری حاصل ہے ایک سو اکتیس پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی،غیر سرکاری  نتائج کے مطابق ن لیگ کے مطلوب مہدی تنتیس ہزار ایک سو ستاون ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے فواد چودھری چھبیس ہزار سات سو پینسٹھ ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close