پنجاب

شہبازشریف کے میڈیکل کی رپورٹ آ گئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی میڈیکل کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں انتہائی افسوسناک انکشاف ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب حکام کی جانب سے شہبازشریف کے گلے میں تکلیف کے باعث ان کا معائنہ کروایا گیا تھا جس دوران خون کے تجزیے میں کینسر کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔ جس کے بعدشہبازشریف کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو فوری سی ٹی سکین کرانے کا مشورہ دیا ہے، شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض سے صحت یاب ہوئے تھے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرطان کے مریضوں میں مرض دوبارہ ظاہر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ شہبازشریف نیب کی حراست میں ہیں اور آج ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی بلایا گیا اور اس وقت وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں جہاں انہوں نے اظہار خیال بھی کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close