پنجاب

جنوبی پنجاب کا سب سیکریٹریٹ بہاولپور میں بنانے کی حمایت نہیں کی، جہانگیر ترین

لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا سب سیکریٹریٹ بہاولپور میں بنانے کی حمایت نہیں کی، وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کا سب سیکریٹریٹ ملتان میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جانب سے بہاولپور میں صوبہ جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کے قیام کی حمایت کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ جہانگیر خان ترین نے بیان میں مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کا سب سیکریٹریٹ ملتان میں قائم ہوگا، وزیراعظم کے اس فیصلہ کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اور مرکزی شہر ہے جہاں تک رسائی بہاولپور کی نسبت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن سے قبل سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے قبل ہی سول سیکریٹریٹ اپنا کام شروع کر دے گا، سول سیکریٹریٹ میں چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی لیول کے افسران بیٹھیں گے، خطہ کے شہریوں کو اپنے کام کے لیے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close