پنجاب
ضمنی انتخاب میں حکومتی مشینری استعمال ہوئی
فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم کے ضمنی انتخاب میں انہوں نے دو تہائی ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو دور دراز علاقوں سے ایک تہائی ووٹ ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ دور دراز کے علاقے ہیں جن کے بیگ تاخیر کا شکار ہوئے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈی سی او کی ضمنی انتخاب میں سرگرمیوں کی ویڈیوز بھی ان کے پاس ہیں جبکہ ہر یونین کونسل میں 50,50 لاکھ روپے اور ہر کونسلر کو 25,25 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہلم کے ضمنی انتخاب میں حکومتی مشینری اور پیسوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔