پنجاب
ملتان، دھڑ جڑی جڑواں بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں
چلڈرن کمپلیکس ملتان میں زیر علاج دھڑ جڑی جڑواں بچیاں علیزہ اور فاطمہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئیں۔
ڈی ایم ایس ڈاکٹر عبدالباسط کے مطابق بچیوں کو نمونیا ہوگیا تھا جس کے باعث حالت غیر ہوگئی تھی۔
بچیوں کے والد نذر عباس نے علاج کے کیلئے حکومت سے امداد کی اپیل کی تھی، مگر محنت کش بد نصیب باپ کو نہ تو کوئی مسیحا ملا اور نہ ہی حکومت کی جانب سے کوئی امداد ملی۔
نذر عباس نے مخیر حضرات سے بچیوں کو گود لینے کی اپیل بھی کی تھی