پنجاب

کرتارپور راہداری قادیانیوں کی سہولت کیلئے بنائی گئی، سینیٹر عبدالغفور حیدری

ملتان: جمعیت علمائے اسلام (ف )کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اس حکومت کو گرانے کے لئے ہم نے کوئی پلان نہیں کیا اور نہ ہمیں ضرورت ہے یہ حکومت اپنا لئے خود گڑھے کھود چکی ہے، انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے کے حق میں ہیں مگر لسانی بنیادوں پر بننے والے صوبے کا حصہ نہیں بنیں گے، 100 دنوں میں اور تو کچھ نہیں ہوا مہنگائی کا سونامی ضرور آگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی مظہر اسعدی، پروفیسر اقبال اعوان، نور خان ہانس ایڈووکیٹ، مفتی حبیب اللہ بلال عثمانی، معاویہ انصاری بھی موجود تھے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہاکہ سی پیک منصوبے کو بھی خراب کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے چین جیسا دوست ملک ہم سے ناراض ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام بارے ہمارا واضح موقف ہے کہ انتظامی بنیادوں پر صوبے کے حامی ہوں گے، لیکن لسانی بنیادوں پر کسی قسم کی حمایت نہیں کریں گے اور الگ صوبوں کے قیام کے سلسلے میں نواز شریف حکومت کے دوران کافی حد تک کام ہوا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں مساجد، مدارس، علما کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کیا، موجودہ حکومت میں جرات نہیں کہ وہ مساجد و مدارس اورعلما کے خلاف کاروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خود سو دن متعین کئے اور دعوی کیا کہ وہ بڑے بڑے مسائل پر قابو پالے گی، امن و امان قائم ہوگا، گھر اور نوکریاں دیں گے، معیشت مستحکم ہوگی مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا لیکن گذشتہ سو دنوں میں کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی، بلکہ ان سو دنوں میں عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا گیا کہ مہنگائی کا سونامی آگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close